dhanaknews

اس کیٹا گری میں 18363 خبریں موجود ہیں

ٹرمپ کا روس کے تیل، گیس اور بینکنگ سیکٹرپرپابندیاں سخت کرنیکا منصوبہ

ٹرمپ انتظامیہ کا روس کے تیل، گیس اور بینکنگ سیکٹر پر پابندیاں سخت کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ امریکی ٹی وی نےدعویٰ کیا ہے کہ امریکی ادائیگی نظام تک رسائی بند کردی جائے گی، امریکی محکمہ خزانہ نے بائیڈن انتظامیہ…

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افرادجاں بحق،2 بچے زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان، شیروکہنہ میں بھائیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے شیروکہنہ میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افرادجاں بحق، 2 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی…

روسی صدر ٹرمپ کوبتانے سے ڈرتے ہیںکہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، یوکرینی صدر

یوکرینی صدرولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن جنگ بندی کی امریکی تجویز کومسترد کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ یوکرینی صدرولودومیرزیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن امریکی صدرکوبتانے سے ڈرتے ہیں کہ وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے…

 روسی صدرکا جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویزپربیان نامکمل ہے، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے کی ملاقات، روس اوریوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کا جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویزپربیان نامکمل ہے۔ امریکی صدر…

امریکا، جج کا ٹرمپ انتظامیہ کوبرطرف ملازمین بحال کرنے کا حکم

امریکا میں وفاقی جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو ہزاروں برطرف ملازمین بحال کرنے کاحکم دے دیا۔ پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کے مطابق عدالتی حکم مضحکہ خیزاورغیر آئینی ہے، جج بھرتیوں اور برطرفیوں کا اختیار چھیننے کی کوشش کررہا…

تجارتی سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئیں

ہنگو سے اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیاں  سخت سیکورٹی میں پارہ چنار پہنچ گئیں ہیں۔ ہنگو کے علاقے ٹل سے سخت سکیورٹی میں بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے متعدد قافلے پارا چنار پہنچ گئے…

پیپلز پارٹی کیلئے سب سے پہلے پاکستان ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیلئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ سینئروزیرسندھ شرجیل میمن نے کہا کہ اس ملک سے جان سے زیادہ محبت ہے، اس اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان بنانے کی…

پولیس کے 17 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی کی سفارشات منظور

اسلام آباد، چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیر صدارت سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس، سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس میں پولیس سروس کے 17 افسروں کی ترقی کی سفارش ہوئی ہے۔ پولیس سروس کے 17 افسروں کو ایڈیشنل آئی جی…

کراچی،شارع فیصل کےقریب رہائشی عمارت میں لفٹ گرگئی

کراچی، شارع فیصل نرسری کےقریب رہائشی عمارت میں لفٹ گرگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق شارع فیصل نرسری میں لفٹ گرنےکےنتیجےمیں 3 افرادزخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نرسری کے قریب رہائشی لفٹ…

وادی نیلم  کے بالائی علاقوں میں برف باری

وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی نیلم میں چوتھے روز بھی مختلف مقامات پر بارش اور سیاحتی مقامات اڑنگ کیل، تاوبٹ، ہلمت، گریس، شونٹھر میں ایک فٹ سے زائد برف…