0

امریکا، جج کا ٹرمپ انتظامیہ کوبرطرف ملازمین بحال کرنے کا حکم

امریکا میں وفاقی جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو ہزاروں برطرف ملازمین بحال کرنے کاحکم دے دیا۔

پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کے مطابق عدالتی حکم مضحکہ خیزاورغیر آئینی ہے، جج بھرتیوں اور برطرفیوں کا اختیار چھیننے کی کوشش کررہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے اختیارات کا پہلا بڑا قانونی امتحان سامنے آ گیا، ٹرمپ انتظامیہ وفاقی جج کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی جج کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے جو انہوں نے ہیمپٹن ڈیلنگر کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے کے حق میں دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply