0

قومی اسمبلی کیلئے 16 ارب 29 کروڑ مختص کرنے کی تجویز

وفاقی بجٹ میں قومی اسمبلی کیلئے 16 ارب 29 کروڑ روپے جبکہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز کیلئے 5 ارب 8 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،گزشتہ سال اراکین اسمبلی کیلئے 2 ارب 90 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔

دستاویزات کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آفسز کیلئے 39 کروڑ 34 لاکھ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویزہے،اسی طرح قائد حزب اختلاف کے دفتر کیلئے 8 کروڑ 34 لاکھ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز ہے۔

کشمیر کمیٹی کیلئے 20 کروڑ روپے،قائمہ کمیٹی کے چیئرمینوں کیلئے 2 ارب 15 کروڑ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویزہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply