0

سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے سولر کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بجلی کی کھپت میں کمی کو روکنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں حکومت نے نئے بجٹ میں سولرپینل کی درآمدات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سولر پینلز پر ٹیکس عائد کر نے کا فیصلہ مقامی صنعت کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران نیٹ میٹرنگ سے بجلی کی پیداوار 28 سو میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔گزشتہ چند سالوں میں سولر پینلز سے بجلی پیدا کرنے کا رحجان بڑھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سولر پینلز پر انحصار سے گرڈ سے بجلی کے استعمال میں بڑی کمی آئی ہے

ان کا کہنا تھاکہ یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply