0

غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے بینک اکاؤنس منجمد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے جائیدادوں کی منتقلی پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اور جن اشیا پر ٹیکس اسٹمپ یا بار کوڈ نہیں ہو گا انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ مالی سال 27-2026 میں کاربن لیوی 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply