کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار100 روپےکی کمی سے 3لاکھ 52 ہزار 300 پر جا پہنچی۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار230 روپےکی کمی سے3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہوگئی۔
سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔