پنجاب حکومت نے مرغی کے گوشت کے نرخ دوبارہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرمذکورہ فیصلہ کیا گیا ،زندہ مرغی کے نرخوں کے ساتھ اب مرغی کے گوشت کےنرخ بھی مقرر ہونگے۔
محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں پر کنٹرول اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے افسران فیلڈ میں دورے یقینی بنائیں گے ۔