0

نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیاگیا ،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا،بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا، معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا،بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیاگیا،مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply