0

روسی صدر ٹرمپ کوبتانے سے ڈرتے ہیںکہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، یوکرینی صدر

یوکرینی صدرولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن جنگ بندی کی امریکی تجویز کومسترد کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

یوکرینی صدرولودومیرزیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن امریکی صدرکوبتانے سے ڈرتے ہیں کہ وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین نے جنگ بندی کے لئے پیچیدہ شرائط نہیں رکھیں، اتحادی ممالک پیوٹن پردباؤبڑھائیں اورمزید پابندیاں عائد کریں۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن یوکرین کومزید شرائط ماننا ہوگی، جنگ بندی سے متعلق کچھ معاملات پرامریکی صدرسے بات چیت کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply