0

عوام مشکل میں ہیں ،سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ عوام مشکل میں ہیں ،سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا سسٹم آج بھی پیپلز پارٹی کی مرہون منت چل رہا ہے،جب بھی حکومت پھنستی ہے تو بلاول اس کو مشکل سے نکالتے ہیں۔

26ویں ترمیم پرحکومت نے ہاتھ کھڑے کیے تو بلاول نے اپنا کردار ادا کیا،الیکشن ہوچکے اب سب کو اکٹھا ہونے کی ضروت ہے۔

حکوت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کو خوش آئند کہتا ہوں،پی ٹی آئی کو کہتا ہوں بہت ہوگیا، ہوش کے ناخن لیں ،پی ٹی آئی نے یہی سیاست جاری رکھی تو اس کا کوئی مستقبل نہیں۔

مل کر بیٹھیں گے تو پاکستان کو کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply