0

لاہور میں نئے سال کی آمد پر آتش بازی پر مکمل پابندی عائد

صوبائی دارالحکومت لاہور میں نئے سال کی آمد پر آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کسی قسم کی آتش بازی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی،ڈی سی لاہور نے کہا کہ فضا میں آلودگی کے پیش نظر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہے، شہری بھی تعاون کریں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply