وفاقی حکومت نے ستمبر کے پہلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔جس کے بعد پٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ہوگئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے ، ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہو گئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی ہوئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے پر آگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024سے ہوگا۔