پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 30 اگست تکبارشوں اور سیلاب میں 88 افراد جاں بحق اور 129 افراد زخمی ہوئے۔
جاں بحق افراد میں 19 خواتین، 43 بچے اور 26 مرد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 29 خواتین، 61 بچے اور 39 مرد شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر 958 گھروں کو نقصان پہنچا، 698 گھروں کو جزوی اور 260گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 147 مویشی ہلاک ہوئے، ندی نالیوں میں طغیانی اور سیلاب کے باعث کئی سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔