الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مرکزی، ریجنل، اضلاع اور علاقائی سطح پر قائم ڈیزاسٹر سینٹرز میں ریسکیو اور ریلیف کا امدادی سامان پہنچایا گیا۔ جہاں سے متاثرین کو فراہمی جاری ہے۔
الخدمت ترجمان کے مطابق بارش متاثرین کو تیار کھانا، فوڈ پیکج، خیمے، مچھر دانیاں ودیگرامدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ 645 افراد کو بارشوں اور سیلابی علاقوں سے ریسکیو کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں ایک ہزار 603 متاثرین کو میڈیکل ایڈ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
مرکزی نائب صدر و چئیرمین الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجازاللہ خان کہا کہ قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ الخدمت کے رضاکار ہمارا سرمایہ ہیں جو اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے مصیبت میں گھرے انسانوں کی بلاتفریق مدد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
قبل ازیں شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے اوسی ایچ اے (اوچا) کے اشتراک سے ڈی ایم سی راولپنڈی میں رضاکاروں کی 2 روزہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ فضل محمود نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظرپاکستان بھر میں مرکزی، ریجنل اور اضلاع میں ٹیمیں مکمل الرٹ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 3 ہزار رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل کرواچکی ہے۔