نیب اعلامیہ کے مطابق بیورو کیطرف سے مالی بدعنوانیوں میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ مختلف مقدمات میں ملزمان سے بھاری رقوم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح مالی غبن سے متعلق قومی احتساب بیورو نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
جنوری سے جولائی 2024 کے محدود عرصے میں نیب نے مختلف تحقیقات کامیابی سے مکمل کیں۔ پلی بارگین کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون سے مختلف محکموں، مالیاتی اداروں اور متاثرین کو مجموعی طور پر 7 ارب 8 کروڑ 99 لاکھ 98 ہزار 35 روپے کی خطیر رقوم واپس جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر جمع کرائی گئی۔ اس رقم میں سے 2 ارب 13 کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار 48 روپے وفاقی حکومت، 25 کروڑ 98 لاکھ 51 ہزار 92 روپے صوبہ سندھ، 13 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 951 روپے صوبہ پنجاب کے مالیاتی اداروں میں جمع کرائیں۔
ایک کروڑ 34 لاکھ 27 ہزار 572 روپے صوبہ خیبر پختونخوا۔ 5 لاکھ روپے صوبہ بلوچستان جبکہ 4 کروڑ 35 لاکھ 97 ہزار 325 روپے مختلف محکمہ جات و مالیاتی اداروں میں جمع کرائے گئے۔
اس کے علاوہ عوام الناس سے ہونے والے فراڈ اور دھوکہ دہی کے 34 مقدمات کے 21 ہزار 760 متاثرین کو 4 ارب 50 کروڑ 56 لاکھ 68 ہزار 447 روپے واپس دلائے گئے۔