0

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، بشریٰ بی بی کا عدالت میں پیشی سے انکار

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے احتجاجاً عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم بشریٰ بی بی نے احتجاجاً پیشی سے انکار کر دیا۔

عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایت کی۔ تاہم جیل حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

جج نے کہا کہ ملزمہ اگر آئندہ سماعت پر نہ آئیں تو ان کی ضمانت منسوخی کا حکم دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کیس کے دوران پراسیکیوشن نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت بشریٰ بی بی کے بغیر ہی کیس کی سماعت کو آگے بڑھائے۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply