0

عیدالاضحیٰ پر کرایوں کی شکایات، سندھ حکومت کا بڑا اقدام

کراچی سمیت سندھ بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی و ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے افسران کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افسران عید کے دوران اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے تاکہ شہریوں کو اضافی کرایوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ، “ہمارا فرض ہے کہ شہریوں کی سہولت کو ترجیح دیں، کسی کو عوام کی مجبوری کا فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔”

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply