0

صدر اور وزیراعظم کی سوراب حملے کی مذمت، شہید ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب، ہدایت اللہ بلیدی شہید ہوئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور صبرکی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں تاہم ہم اُنکے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملک دشمن قوتوں کی پراکسیزکیخلاف قوم متحد ہے ہم انکا ہرمحاذ پرمقابلہ کرینگے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شہادت کو قوم کا ناقابلِ فراموش نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپورکارروائیاں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، فتنۂ ہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، دونوں رہنماؤں نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply