0

امریکہ کا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کیلئے حمایت کا اعادہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،انسداد دہشت گردی تعاون اورپاکستان کی اقتصادی اصلاحات  سمیت توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

سلامتی، علاقائی اور اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ کیا اورکاروباری روابط بڑھانے و سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کے فروغ کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

علاوہ ازیں  وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے وزیراعظم کے دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی ،سی پیک اور سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ چین میں مسائل پر بات چیت کرکے آیا ہوں ،وزیراعظم کے دورہ چین میں بھی اس حوالے سے بات چیت ہوگی ،چینی انجینئرز پر حملے کے ملزمان تک پہنچے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ اور دفترخارجہ کے افسران کابل گئے ہیں،چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث لوگوں پر افغان حکام کو اعتماد میں لیا جائے گا ،سعودی ولی عہد بھی دورہ پاکستان پر آئیں گے۔

محمد بن سلمان نے صرف پاکستان کا نہیں ،جاپان کا دورہ بھی ملتوی کیا ،پاکستان کو ٹیک آف کرنے کے دوران کتنی بار گرانا ہے ،خیبرپختونخواکا بجٹ وفاقی بجٹ سے پہلے منظور ہونا معمول سے ہٹ کر ہے ،چار وفاقی اکائیوں کا بجٹ مل کر وفاق کا بجٹ بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply