0

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ڈی جی نیب لاہور نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا ہے۔

ترجمان نیب لاہورکے مطابق  ڈی جی نیب لاہورنے ماہانہ کھلی کچہری میں شرکت کی ،ڈی جی نیب لاہور نے متاثرین کی شکایات سن کر موقع پر ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے بھی شرکت  کی۔ڈی جی نیب لاہورامجد مجید کا کہنا تھا نیب کی پہلی ترجیح متاثرین کو بکنگ کےمطابق پلاٹ و فلیٹ دلوانا ہے۔

متاثرین کے اربوں روپے داؤ پر لگے ہیں،نیب کی کاوشوں سے انتظامیہ کے 12 ارب بطور زرضمانت ضبط کئے گئے،رقوم سے سوسائٹی کو ڈویلپ کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply