سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ، 2زخمی ہوگئے،آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا۔
آپریشن میں دہشت گرد رنگ لیڈر ایاز محمد اور دہشت گرد احمدی عرف کوچی ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارو برآمد ہوا۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہروں کے قتل میں ملوث تھے، اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔
علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔