0

وزیراعظم کی 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دے دیا، 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

2 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافہ کی معاشی ٹیم کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق تقریبا 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی،ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لئے نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بڑے صارفین کے لئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا، رواں مالی سال کے اختتام تک پروٹیکٹڈ صارفین کو 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply