0

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے اپیلوں پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے اپیلوں پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بینچ 3 جون کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے کیا۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ گذشتہ سماعت پر معطل کیا تھا۔

جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے 6 مئی کو فیصلہ معطل کیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومتی اتحاد کی اضافی نشستیں معطل کی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply