0

خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گرنے لگی

پشاور: خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں بارشوں میں کمی اور آبادی میں بے ہنگم اضافے کے باعث زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گرنے لگی۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں زمین کی تہہ میں پانی کی سطح میں کمی کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کے مطابق پانی کی زیرزمین سطح میں سالانہ 0.5 ملی میٹر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جہاں یہ سطح 61.50 فٹ گری ہے۔

اسی طرح مہمند میں 42۔57 فٹ، باجوڑ میں 79۔32 فٹ اور کرم میں 75۔25 فٹ پانی کی سطح نیچے گری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ماہر ماحولیات ڈاکٹر عادل ظریف کے مطابق خالی زمین پر مسلسل تعمیرات بھی پانی کی سطح کے گرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ایک اندازے کے مطابق صرف پشاور میں زمین پر تعمیرات کی شرح 3.4 فیصد سے بڑھ کر 18 فی صد ہو گئی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ بڑے شہروں میں آبادی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو مشکلات بڑھیں گی اور لوگوں کے لیے درکار پانی کی ضرورت بڑھتی رہے گی۔

ماہرین نے کہا کہ حکومت نے جلد اس جانب توجہ نہ دی تو آئندہ چند سال میں خشک سالی پیدا ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply