0

جماعت اسلامی کسی الائنس کا حصہ نہیں ،امیر العظیم

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کسی الائنس کا حصہ نہیں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’خبر اور تجزیہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے حکومت نے کام کیا ہے لیکن ملنے والا ریلیف عوام کو فراہم نہیں کیا جا رہا۔

ایسے لگتا ہے جیسے حکومت نئے الیکشن کی تیاری کر رہی ہے ،حکومت پیسے اشتہارات اور اسکیموں پر لگا رہی ہے ،حکومت کو الرٹ کرنے کیلئے احتجاج کیا گیا ہے۔

ہم قومی مسائل پر بات کریں گے مگر کوئی مشترکہ پلیٹ فارمز کے قائل نہیں،سیاسی جماعتیں مشترکہ ایکٹیویٹیز کر سکتی ہیں،اگر ہمارے مطالبات پر ڈی چوک پر دھرنا ہوا تو ضرور جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت نہیں گرانا چاہتے ،ہم کہتے ہیں الیکشن کی طرف نہ جائیں بلکہ الیکشن کی تحقیقات کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply