0

مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہوں ،فضل الرحمان

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکن ہوں،مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی حمایت کروں گا،مذاکرات کرنا یا نہ کرنا ان کا اپنا معاملہ ہے،حکومت میں اتنی قوت نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے۔

پی ٹی آئی میں تقسیم میرا مسئلہ نہیں ہے،جو بھی آتا ہے کہتا ہے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آیا ہوں،اگر کوئی پارٹی ہدایات کیخلاف بات کرتا ہے تو پی ٹی آئی کو خود نوٹس لینا چاہیے۔

مذاکرات میں اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ،اگر وہ اعتماد میں لینا ضروری نہیں سمجھتے تو ہم اس پر تبصرہ نہیں کریں گے،پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کو معاملات طے کرنےکا اختیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخو ا میں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے،خیبرپختونخوا کے مسائل کا پنجاب کو شائد احساس نہیں،سندھ میں ڈاکو راج ہے،سندھ میں راستے اور مسافر غیر محفوظ ہیں،حکومت کو متنازعہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply