0

خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے اسکالر شپس

خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے اسکالرشپس کا اجراء کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسکالرشپس کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طالب علم مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 204 طلبہ کو اسکالرشپس میرٹ اور عدم استطاعت کی بنیاد پر دی جائیں گی، اعلی تعلیمی اسکالرشپس پر 2 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے،کوئی بھی بچہ عدم استطاعت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply