0

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

حادثے کی وجہ سے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو نے سے لاہور سے فیصل آباد جانے والی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔

امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شالیمار ایکسپریس حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply