0

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ پہلے فریقین کا مؤقف آ جائے پھر فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے تمام فریقین  کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ میں صحافی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply