0

فتح جنگ میں بس الٹ گئی ، 10 افراد جاں بحق ، 17 زخمی

فتح جنگ انٹرچینج کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس فتح جنگ انٹرچینج کے قریب الٹ گئی ، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ کر سکا۔

حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply