حج درخواستوں کی وصولی کی مقررہ تاریخ میں آخری 5 دن رہ جانے کے بعد حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق دسویں روز تک 38 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئیں، پچھلے سال کی نسبت پہلے دس دن میں 11 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔
نامزد بینک اگلے دو دن ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے، ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ کی ادائیگی سے حج بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3 دسمبر بروز منگل ہے۔