رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوسیاسی پارٹی نہیں سمجھتا لیکن پابندی کےحق میں نہیں ہوں۔
رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کرم میں حالات خراب ہیں، علی امین گنڈا وہاں آگ بجھائے لیکن پی ٹی آئی صرف اسلام آباد پر چڑھائی میں مصروف رہی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حق میں بھی نہیں، پی ٹی آئی جب صوبے پر توجہ نہیں دے گی تو وفاق کیا کرے۔