بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہور پہنچ گئی ہیں۔
بشریٰ بی بی زمان پارک میں قیام کریں گی،دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سمیت ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاور موجودگی پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔
نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہیے کہ پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں،لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں، بشریٰ بی بی نے ڈیل نہیں کی۔
بشریٰ بی بی پاکستانی شہری ہیں اوروہ پشاورمیں رہ سکتی ہیں۔