0

دوتہائی اکثریت ملنے پر آئینی ترمیم لے آئیں گے،بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جس دن دوتہائی اکثریت ملی آئینی ترمیم لے آئیں گے چاہے کل یا پرسوں ملے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کے مسودے پر مولانا فضل الرحمان کو راضی کر نے کی کوشش کرینگے،ہم کافی عرصے سے عدالتی اصلاحات کے لیے سیاست کررہےہیں۔

آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی اصلاحات پیپلزپارٹی کیلیے کوئی نئی بات نہیں،آئینی ترمیم پر حکومت کی کوشش تھی جے یو آئی سمیت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے،عدالتی اصلاحات میثاق جمہوریت کا حصہ ہیں۔

ہمیں اندازہ ہواکہ حکومت اور مولانا کے درمیان کچھ فاصلہ ہے،دنیا کا ایک ملک دکھائیں جہاں ججز ہی ججز کا تقرر کرتےہیں،کوئی ایک مثال دکھائیں سپریم کورٹ آلو کی قیمت طے کررہی ہو،ڈیم بنارہی ہو۔

حکومت کی تجویز کے ساتھ ساتھ ہم اپنا ان پٹ بھی دے رہےہیں،آئینی ترمیم پر اعتراض کرنے والے بتائیں اب نہیں تو کب کریں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی عدالت اور ججز کی تقرری سے متعلق حکومت سے بات کی،حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ہماری تجاویز بھی لیں،تحریک انصاف کی ہمیشہ کوشش رہی ہے عہدوں کو متنازع بنایاجائے۔

آصف علی زرداری جب صدر بنے تو انہوں نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے،کسی خاص شخصیت کے لیے قانون سازی نہیں چاہتے،قاضی فائز عیسیٰ پہلے چیف جسٹس ہیں جنہوں نے اپنے اختیارات کم کیے۔

ماضی میں عدالتی اصلاحات کو سبوتاژ کیاگیا،اب بھی کوششیں کی جارہی ہیں،امید ہے جلد مولانافضل الرحمان کیساتھ مسودے پر اتفاق ہوجائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply