ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔
بیان کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تمام ٹیکس دہندگان سے درخواست ہے کہ جرمانہ اور سزاوں سے بچنے کے لئے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرائیں۔
اس سے قبل خبریں آ رہی تھیں کہ ایف بی آر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کرنے جا رہا ہے۔