حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔
دستاویزات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹریز اور افسران کیلئے 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی،ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے پروٹوکول کیلئے2 لگژری گاڑیاں بھی انڈس موٹرز سے خریدی جائیں گی۔
دستاویزات کے مطابق صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلئے بھی 30 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی،ایک کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار روپے گاڑیوں پر ٹیکس بھی ادا کیا جائے گا۔