ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یکم ستمبر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر صاحبزادہ خان نے کہا بارشوں کا سلسلہ معمول سے زیادہ ہے ،اگست میں ملک بھر میں 60فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔
خیبرپختونخوا میں معمول کی بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں، پنجاب میں 56فیصد بارشیں ہوئیں ،منگلا ڈیم میں پانی کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 170کلو میٹر فاصلے پر ہے ،سائیکلون گوادر کے قریب سمندر میں بنا ہے ،سندھ اور بلوچستان کا موسم 2 روز میں بہتر ہو جائے گا۔