0

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈراپ کرنے پر شاہین ناراض

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈراپ کرنے پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پلیئنگ الیون کے اعلان کے بعد جب شاہین کو ٹیم مینجمنٹ نے ڈراپ کرنے کا بتایا تو وہ حیران رہ گئے۔ انہیں سمجھ نہیں آیا کہ اگر کھلانا نہیں تھا تو واپس کیوں بلوایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے لیگز کے معاہدے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے دستیابی ظاہر کی تھی لیکن پلیئنگ الیون سے نکال کر انہیں سخت پیغام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے بعد شاہین آفریدی نومولود بچے سے ملاقات کے لیے کراچی روانہ ہوگئے تھے۔ بعد ازاں ٹیم مینجمنٹ نے انہیں 2 دن بعد ہی راولپنڈی واپس بلوا لیا تھا۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شاہین شاہ آفریدی کو 12 رکنی اسکواڈ سے باہر جبکہ فاسٹ باؤلر میر حمزہ اور اسپنر ابرار احمد کو موقع دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply