0

ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 200 کلومیٹر دور، موسلا دھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق سے 200 کلومیٹر کی دوری پرہے، جس کے سبب کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ یہ سسٹم مغرب اور جنوب مغرب کی جانب حرکت کرتا رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے متاثرنہیں ہوں گے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے، سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی، سجاول، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش کا امکان ہے، ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

شدید دباؤ انتہائی سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے جس کی رفتار 3 سے 5 کلومیٹر کے درمیان ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں بحیرہ عرب پہنچ جائے گا، سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان بننے کے بعد بلوچستان کے قریب سے گزرتا عمان کی جانب بڑھے گا، کراچی سمیت دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply