0

تاجروں نے تاریخی ہڑتال کر کے حکومت پر عدم اعتماد کر دیا، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک ملکی سیاست کا اونٹ کسی بھی کروٹ بیٹھ جائے گا۔ تاجروں نے تاریخی ہڑتال کر کے حکومت پر عدم اعتماد کر دیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ موجودہ کرائے کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مکمل ناکام ہو گئی۔ ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کے وہ فوری حل تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں نے تاریخی ہڑتال کر کے حکومت پر عدم اعتماد کر دیا۔ کوئی ملک اور ادارہ موجودہ حکمرانوں کو 5 ڈالر بھی دینے کو تیار نہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے 4 ستمبر کے اجلاس کے ایجنڈا میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج ریاست، معیشت اور سیاست شدید بحران کا شکار ہیں۔ بلوچستان کے حالات شدید پریشان کن اور حساس ہیں ہمیں پاکستان کا سوچنا ہوگا۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہی جینا مرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دوستی ایک ہی آدمی سے تھی ہے اور رہے گی۔ عوام کے ساتھ جو بیت رہی ہے وہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔ غریب کے لیے کچھ کیا جائے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیمی ادارے تباہ ہو رہے ہیں اور عوام پر جو بھاری ٹیکس لگائے وہ ادا نہیں کرسکتے۔ قوت خرید ختم ہو گئی ہے۔ 30 ستمبر تک ملکی سیاست کا اونٹ کسی بھی کروٹ بیٹھ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply