حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ فوج کو سیاست میں ملوث کرنا ان کی نئی سازش ہے ، ادارے کا نیوٹرل ہونا شاید بانی پی ٹی آئی کو قبول نہیں ، کسی کو چھوڑوں گا نہیں سے پلیز مجھ سے بات کرلو کا سفر بہت تیزی سے طے ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ ترلے منتوں پر آگئے ہیں ، کبھی گریبان پکڑتے ہیں ، کبھی پاؤں پکڑتے ہیں ، نو مئی کا اعتراف بھی کرتے ہیں ، پولی گرافک ٹیسٹ سے بھی بھاگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدم استحکام کی وجہ ہیں ، جب سے جیل میں ہیں معیشت ٹھیک ہورہی ہے۔









