0

اوگرا کا فیصلہ مسترد،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان سے پہلے بڑی خبر

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس سستی کرنے کا اوگرا کا فیصلہ مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نےگھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دیدی ،اوگرا نےایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی قیمت میں10 فیصد کمی کا فیصلہ دیا تھا۔

اوگرا نےایس ایس جی سی ایل کیلئے گیس کی قیمت میں 4 فیصد کمی کا فیصلہ دیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کیپٹو کےسواباقی انڈسٹری کیلئے بھی گیس قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای سی سی نے کیپٹو پاور کیلئے گیس ٹیرف250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دیدی ہے،گیس ٹیرف2750 سے بڑھاکر3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔

اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply