0

پی ٹی آئی کے لوگ ایبسلوٹیلی ناٹ کہتےہوئے غلام ہوگئے،شہلارضا

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ لاہور میں پیپلز پارٹی کی سپورٹ اور ووٹ موجود ہے۔

شہلا رضا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلاف پی ایس ڈی پی پر اعتماد میں نہ لینے کی وجہ سے پیدا ہوا ۔ ہم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے پر اختلاف کیا تھا جبکہ ہمارا حکومت سے تاجروں پر بھی ٹیکس نہ لگانے کی وجہ سے اختلاف ہوا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے لوگ ایبسلوٹیلی ناٹ کہتےہوئے غلام ہوگئے، پی ٹی آئی والے اکیلے میں اتفاق اور عوام کے سامنے اختلافات کا ڈرامہ کرتے ہیں، انہوں نے امریکا کیخلاف قرار داد پر پہلے اتفاق کیا پھر مکرگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply