0

ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں ہوشربااضافہ کردیا گیا

اسلام آباد سے پشاور موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

جی ایم ریونیو کے مطابق موٹروے ایم ون پرکار کاٹول ٹیکس 240روپے سے بڑھا کر 350 روپے کردیا گیا ہے۔وین کا ٹول ٹیکس 400 سو روپے سے بڑھا کر 550 روپے ہوگیا۔

اسی طرح کوسٹر، منی ٹرک کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کردیا گیا،بس کا ٹول ٹیکس 790 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کردیا گیا ہے۔

ٹرک کا ٹول ٹیکس 1040 روپے سے 1300 روپے،ٹریلرکا پرانہ ٹال ٹیکس 1270 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کردیا گیا ہے۔اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply