0

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل پیر کو بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کرینگے ، رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سنیٹر بننے کے اہل نہیں، سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی چیئرین پی سی بی تھے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سنیٹرکے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply