0

شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی بھاری بھر یوٹیلیٹی بلز سے پریشان ہو گئے۔

سابق وفاقی وزیر کو بجلی کے بل کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا لگ گیا ،سابق وفاقی وزیر کو گیس کا ایک لاکھ روپے کا بل آ گیا، انہیں پہلے ہی بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آ چکا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے بجلی اور گیس کےبل میڈیا کو دکھا دیئے۔ واضح رہے چند روز قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ میری بیوی ہے نہ بچے ہیں، نہ اے سی چلاتا ہوں، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے، زیادہ بل کی وجہ سے میری مارکیٹ میں دکانیں بھی خالی ہو گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply