0

کراچی ، ماڑی پور کے قریب کوسٹر الٹ گئی ، 7 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب کوسٹر الٹنے کے نتیجے میں  7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کراچی ماڑی پور نیو اڈا گیٹ نمبر 6 ماما گودام کے قریب پیش آیا ، جاں بحق افراد میں 3 بچے ، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کوسٹر میں سوار افراد پکنک منانے ہاکس بے جا رہے تھے ، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق حادثے کی وجہ بظاہر کوسٹر کی اوور اسپیڈنگ معلوم ہوتی ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین کس علاقے کے رہائشی ہیں، معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply