صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی ، جس کے بعد فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز بل صدر مملکت کو توثیق کیلئے ارسال کیا تھا۔
یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں رد وبدل کیا گیا ہے، نیا وفاقی بجٹ کل سے نافذ العمل ہو گا، 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لاگو ہوں گے۔