متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما شریک ہوئے۔ چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار ایم کیو ایم وفد کا حصہ بنے۔
ملاقات کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں نے ملک، بالخصوص سندھ کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا،دونوں فریقین نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔