ضلع کرم میں شادی کی تقریب میں ہینڈ گرنیڈ کے دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل کے ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہینڈ گرنیڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صدہ منتقل کر دیا گیا ،ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص کی جیب میں رکھے ہینڈ گرینڈ کے پھٹنے سے ہوا۔









